مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں 30 افراد کو گرفتار کر لیا

اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے مطابق ایران ہماری انتہائی حساس تنصیبات اور معلومات تک رسائی رکھتا ہے اور اسکے ہزاروں جاسوس اب بھی ہماری صفوں میں موجود ہیں جو خطرے کی بڑی علامت ہیں

شعیہ نیوز: اسرائیل نے ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں 30 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اسرائیلی خفیہ ایجنسی شن بیٹ کا کہنا ہے کہ یہ اسرائیل کی تاریخ میں جاسوسی کے سب سے سنگین مقدمات میں سے ایک ہے۔

مبینہ طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے لیے کام کرنے والے جاسوسوں میں اعلیٰ درجے کے سیاستدان، جوہری سائنسدان اور فوجی اہلکار شامل ہیں۔ اکثریت اسرائیل کے شہریوں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مرتکب ممالک میں سرفہرست ہے، آیت اللہ جنتی

اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے مطابق یہ اسرائیلی ریاست کی تاریخ میں جاسوسی کے خلاف سب سے بڑا آپریشن تھا، انکا کہنا تھا کہ ہماری قوم میں ایرانی دراندازی انتہائی سنگین ہے، اور اس سے کہیں زیادہ گہری ہے جو ہم نے پہلے دیکھی ہے، 60 اور 70 کی دہائیوں میں مصریوں کی دراندازی سے بھی زیادہ شدید ہے۔

اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے مطابق ایران ہماری انتہائی حساس تنصیبات اور معلومات تک رسائی رکھتا ہے اور اسکے ہزاروں جاسوس اب بھی ہماری صفوں میں موجود ہیں جن کی شناخت تاحال پوشیدہ ہے جو خطرے کی بڑی علامت ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button