مشرق وسطی

اسرائیل نے امریکی حمایت سے غزہ پر حملہ کیا، حماس

شیعہ نیوز:امریکی صدر جوبائیڈن کے دورہ مقبوصہ فلسطین مکمل ہونے کے بعد غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے ہفتے کو غزہ کے مختلف علاقوں پر دس راکٹ فائر کئے اور فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما فوزی برہوم نے ایران پریس سے گفتگو میں کہا کہ امریکی صدر کے دورے کے بعد غزہ کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ یہ حملہ واشنگٹن کی حمایت اور اس کی ایما پر کیا گیا ہے۔

حماس کے اس رہنما نے کہا کہ غزہ کو جارحیت کا نشانہ بنائے جانے سے اس بات کا بھی پتہ چلتا ہے کہ فلسطینی عوام کی حمایت میں یورپ و امریکہ کے نعرے صرف دکھاوا ہیں ۔

انھوں نے کہا کہ صرف استقامتی جوابی حملوں ‎سے ہی غاصب صیہونی حکومت کو جارحیت کا سلسلہ بند کرنے پر مجبور کیا جا سکتا ہے۔

فلسطین کے اس رہنما نے غاصب صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطینیوں میں اتحاد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button