مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کا ایران پر حملہ, تہران میں متعدد دھماکے

شیعہ نیوز: ایران کے دارالحکومت تہران سمیت مختلف علاقوں اور شہروں میں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔

نیوز ایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، آج سحر کے وقت تہران کے مختلف علاقوں اور ایران کے دیگر شہروں میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں ہیں۔ سامنے آئی تصاویر تہران کے شمالی، مغربی اور مرکزی علاقوں میں دھماکوں کے وقوع کی نشان دہی کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : جس معنی میں نبی مولیٰ اسی معنی میں ہی علی مولیٰ

اس واقعے کے بعد، اسرائیلی وزیرِ جنگ یسرائیل کاٹز نے اعلان کیا کہ ہم تہران کے خلاف پیشگی کارروائی (آپریشن) انجام دے ہیں۔

امام خمینیؒ ایئرپورٹ پر پروازوں کی معطلی

امام خمینیؒ انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے روابطِ عامہ کے ذریعے جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ امام خمینیؒ ایئرپورٹ کی سمت کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ فی الحال، جب تک سول ایوی ایشن آرگنائزیشن ہمیں صورت حال واضح نہیں کرتی، پروازیں معطل رہیں گی تاکہ دیکھا جا سکے کہ حالات کیسے بنتے ہیں۔ اس کے بعد ہی فیصلہ لیا جائے گا۔

کئی صوبوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں

تہران کے مختلف علاقوں میں دھماکوں کے بعد موصولہ خبروں کے مطابق، دیگر صوبوں جیسے کرمانشاہ اور لرستان سے بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button