اسرائیلی میڈیا کی گیدڑ بھپکیاں،مرجع جہاں تشیع آیت اللہ سیستانی کی نام بھی ہٹ لسٹ میں جاری کردیا
شیعہ نیوز: اسرائیلی میڈیا کی گیدڑ بھپکیاں،مرجع جہاں تشیع آیت اللہ سیستانی کی نام بھی ہٹ لسٹ میں جاری کردیا۔ ایک اسرائیلی چینل نے یہ لسٹ پبلک کی تو پہلے اسے نظر انداز کیا تھا لیکن اب انٹرنیشنل میڈیا سے منسلک صحافی بھی اس لسٹ پر تبصرے کر رہے ہیں۔
دشمن ہیڈکوارٹر کی ہٹ لسٹ میںحماس فلسطین کے رہنمایحیٰ السنوار،انصار اللہ یمن کے سربراہ عبدالمالک بدرالدین الحوثی، ایران کے آئی ار جی سی چیف سردار اسماعیل قاآنی اور سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں سب سے زیادہ مقلد رکھنے والے عراق سے تعلق رکھنے والے مرجع عالم تشیع آیت اللہ سید علی سیستانی کا نام بھی شامل ہے۔
یہود کے مقابل بدر خیبر اور صفین سے لیکر 2024 تک خود مولائے کائنات علیؑ ہیں یا پھر انکے ماننے والے۔ علمی میدان ہو، جدید ٹیکنالوجی ہو یا پھر جدید جنگی حکمت عملی۔ اگر چہ سر دینا ہو یا گھر بار بھی لٹانا ہو۔ راہ حُسینیت میں ڈٹ کے لڑنا علیؑ کے ماننے والوں کی تاریخ ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد امریکی اور اسرائیلی میڈیا نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بھی زیر زمین چھپ جانے کی جھوٹی خبریں پھلائی تھیں ۔
لیکن دنیا نے دیکھا کہ آیت اللہ خامنہ ای نے جگہ ، دن اور تاریخ کا اعلان کرکے لاکھوں عوام کے سامنے جمعہ کا تاریخ ساز خطبہ پیش کیا اور نماز کی امامت کروائی تھی ۔
لیکن عراق سے تعلق رکھنے والے عالم تشیع کے بزرگ مرجع تقلید رہبر شیعیان عراق آیت اللہ سید علی حسینی سیستانی کو دھمکی پہلی بار دی گئی ہے کیوں کے عراق کی سرزمین پر پہلے داعش جیسے ناسو ر کو انہیں آیت اللہ سیستانی کے حکم سے نابود کیا گیا تھا اور آج بھی غزہ اور لبنان کے مجاہدین کی مدد عراق سے انہی کے حکم پر کی جارہی ہے ۔