مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

صیہونی ریاست اسرائیل نے کرونا ویکسین کو غزہ جانے سے روک دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کی وزیرصحت نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی حکومت کورونا ویکسین غزہ لائے جانے کی روک تھام کر رہی ہے۔

فلسطین کی وزیر صحت "می الکیلہ” نے پیر کی شام اپنے ایک بیان میں کہا ہے صیہونی حکومت نے کورونا ویکسین کو غزہ جانے سے روک دیا ہے۔

فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق "می الکیلہ” نے صیہونی حکومت کو اس قسم کے ظالمانہ، غیرانسانی، عالمی قوانین و ضوابط اور بین الاقوامی پروٹوکول کے منافی اقدامات کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

می الکلیہ نے بتایا کہ پیر کے روز اسپوٹنیک وی قسم کے 2000 ویکسین غزہ ارسال کئے جا رہے تھے کہ صیہونی حکام نے ان کی ترسیل پر قدغن لگا دی۔

می الکلیہ نے کہا کہ یہ ویکسین کویڈ 19 کے مریضوں کے انتہائی نگہداشت کے شعبوں اور ایمرجنسی وارڈ میں کام کرنے والے عملے کے لئے مختص کی گئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی اور وزارت صحت عالمی اداروں کے ساتھ بات چيت میں مشغول ہیں تاکہ مذکورہ ویکسین کو جلد از جلد غزہ پہنچایا جا سکے۔

اس سے قبل صیہونی حکام نے کہا تھا کہ جب تک حماس کی قید میں موجود صیہونی فوجیوں کو رہا نہیں کیا جائے گا کورونا ویکسین کی غزہ ترسیل پر پابندی رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button