
اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے اسپیکروں پر اذان دینے پر پابندی عائد کردی
شیعہ نیوز: اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ پر ایک نئی پابندی عائد کرتے ہوئے’ البراق اسکوائر‘ میں لاؤڈ اسپیکروں پر اذان دینے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ پابندی ایک ایسے وقت میں لگائی گئی ہے جب دوسری طرف قابض ریاست کے نام نہاد صدر نے شام کے وقت مسجد اقصیٰ کے قریب ایک تقریب سے تقریر کرنا ہے۔
القدس میں اسلامی اوقاف کے محکمے کے باخبر ذرائع نے تصدیق کی کہ کل عشاء کے وقت مسجد اقصیٰ کے القبلی ہال سے اذان دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : ایران: موساد کے سینیئر جاسوس کو پھانسی دے دی گئی
ذرائع کا کہنا ہے کہ "عشا کی اذان آج شام مسجد اقصیٰ کے نماز گاہوں اور صحنوں میں دی گئی اور علاقے میں قابض پولیس کی موجودگی کی وجہ سے صرف باب الغانمہ کے مینار سے ہی اذان دی گئی۔”
ان ذرائع نے وضاحت کی کہ قابض اسرائیلی پولیس مسجد اقصیٰ کے القبلی ہال کی چھت پر غروب آفتاب سے قبل چڑھ گئی ۔
انہوں نے بتایا کہ قابض پولیس نے مسجد اقصیٰ کی دیوار کے مغربی جانب البرق اسکوائر میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران قابض ریاست کے صدر کی تقریر کے ساتھ ہی باب المغاربہ، باب السلسلہ اور باب الاسباط کےمیناروں کی تاریں کاٹ دیں۔