دنیا

اسرائیل نے جنگی سامان اور فوجی لبنان کی سرحد پر بھیجنا شروع کردیئے

 شیعہ نیوز: اسرائیلی جارحیت کے بعد حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بڑی جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، جس کے بعد اسرائیل نے ہزاروں فوجی غزہ کی پٹی سے لبنان سرحد پر منتقل کرنا شروع کردیئے ہیں۔ غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل اور لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ وقتاً فوقتاً ایک دوسرے کو نشانہ بناتے آرہے ہیں اور اب تک دونوں اطراف کے سیکڑوں لوگ ان حملوں میں مارے جاچکے ہیں۔ گزشتہ دو دنوں کے اندر لبنان میں ہونے والے پیجر اور ریڈیو ڈیوائس دھماکوں کے بعد حزب اللہ اور اسرائیل میں باقاعدہ جنگ شروع ہونے کا امکان بڑھ گیا ہے اور ایسے موقع پر اسرائیلی حکام نے بھی جنگ کا نیا مرحلہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

گزشتہ چند دنوں میں اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں لبنان کی سرحد پر رہنے والے آباد کاروں کی واپسی کے بیانات دیئے۔ اسرائیلی وزیر دفاع نے جنگ کے نئے مرحلے کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ڈویژن 98 جو کہ 10 سے 20 ہزار فوجیوں پر مشتمل ہے، اسے غزہ سے لبنان کی سرحد پر بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ دوسری جانب پیجر اور ریڈیو دھماکوں کے بعد حزب اللہ کی جانب سے آج اسرائیلی فوجیوں کو اینٹی ٹینک شکن میزائل اور راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا، جس متعدد اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جبکہ چند اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کی بھی خبر ہے، مگر اب تک اسرائیلی حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button