دنیا

اسرائیل امدادی اداروں کو غزہ میں داخلے سے روک رہا ہے، اقوام متحدہ

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ میں امدادی کاروائیوں میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔

روسیا الیوم نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو غزہ میں امدادی سرگرمیوں سے روک رہی ہے۔

ادارے کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق اب تک کئی مرتبہ ادارے کی درخواستیں مسترد کی جاچکی ہیں۔ ادارے کی 85 درخواستوں میں سے فقط 34 کا مثبت جواب دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران اور حزب اللہ کے ردعمل کے خوف سے صہیونیوں میں کھلبلی مچ گئی، صیہونی میڈیا کا اعتراف

ادارے نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت بے بنیاد وجوہات کی بناپر امدادی درخواستیں مسترد کررہی ہے جس سے امدادی سرگرمیاں شدید متاثر ہورہی ہیں۔

جون میں صہیونی حکومت نے بے بنیاد الزامات لگا کر اقوام متحدہ کے امدادی کارکنوں کو غزہ سے بے دخل کیا تھا۔

غزہ میں امدادی سرگرمیوں پر پابندی اور اداروں کو نشانہ بنانے پر صہیونی حکومت پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button