مشرق وسطی

اسرائیل کبھی بھی ایرانی تنصیبات پر حملہ نہیں کرسکتا، موساد کے سربراہ نے شکست کا اعلان کر دیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صیہونی حکومت کی خفیہ خونخوار ایجنسی موساد کے سابق سربراہوں کا کہنا ہے کہ ایران کے بارے میں اسرائیل بالکل بے بس ہو کر رہ گیا ہے اور اب لگتا ہے کہ ایران کے بارے میں اسرائیل کے پاس کوئی اسٹراٹیجی نہیں ہے اور نہ ہی وہ ایران کے ایٹمی تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔

موساد کے سابق سربراہ تامیر باردو نے کہا کہ اسرائیل کے پاس ایران کے ایٹمی تنصیبات کو تباہ کرنے کی توانائی نہيں ہے اسی لئے اسرائیل کو چاہیئے کہ اس طرح کا کوئی بھی حملہ کرنے سے پہلے پرہیز کرے۔

باردو کا کہنا تھا کہ ایران کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیت کا حالیہ بیان، گزشتہ اسرائیلی حکومت کے بیانوں جیسا ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اسرائیل اب پھر اسی راستے پر چل پڑا ہے۔

موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے بھی کہا کہ ایران کے ایٹمی تنصیبات پر حملہ بہت سخت اور پیچیدہ کام ہے اور اسرائیل، ایران کے یورینیم کی افزودگی کو روک پانے میں بری طرح ناکام رہا ہے۔

انہوں نے ایٹمی مذاکرات کے بارے میں کہا کہ اگر ایٹمی مذاکرات کے نتائج میں ایران کے ایٹمی تنصیبات ختم نہ ہوئے تو یہ اسرائیل کے لئے شدید تشویش کی بات ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button