مشرق وسطی

اسرائیل ہماری جوہری تنصیبات پر حملے کی جرات نہیں کرسکتا، سید عباس عراقچی

شیعہ نیوز: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا کہ صیہونی رژیم کی کسی بھی حماقت کا مناسب اور قوی جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اسرائیل ہماری جوہری تنصیبات پر حملوں کی جرات کرے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ ہم پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں اور یہی امر ہماری خارجہ پالیسی کا رکن بھی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے ان خیالات کا اظہار قطر کے نیوز چینل العربی سے گفتگو میں کیا۔ ان کی یہ گفتگو گزشتہ شب اسرائیل پر ایران کی جوابی کارروائی کے بعد سامنے آئی۔

یاد رہے کہ بدھ کی شب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے اسرائیل کی جانب 200 بلیسٹک میزائل داغے۔ جس میں اسرائیل کے جاسوس اڈے اور عسکری اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ داغے گئے میزائلوں میں سے 90 فیصد ٹھیک اپنے نشانوں پر لگے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ یہ حملے "حماس” کے سربراہ شهید "اسماعیل هنیه”، "حزب الله” کے سربراہ شهید "سید حسن نصر الله” اور ایران کے عسکری مشیر جنرل "عباس نیل فروشان” کی ٹارگٹ کلنگ کے جواب میں انجام دئیے گئے۔ ایران کے انقلابی گارڈز نے اس بات پر زور دیا کہ مستقبل میں کسی بھی صیہونی جارحیت کا اس سے مزید سخت جواب دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button