دنیا

اسرائیل ایرانی میزائل حملوں کے مقابلے میں دس بارہ دن سے نہیں ٹک سکتا، امریکی میڈیا

شیعہ نیوز: ایک امریکی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ ایران اگر اسی طرح میزائل حملے کرتا رہا تو اسرائیل کا دفاع دس بارہ دن سے زیادہ جاری نہیں رکھ سکتا۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ ایک رات میں اسرائیل کے میزائل ڈیفنس پر تقریبا 285 ملین ڈالرکا خرچـہ آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن ہے، رافائل گروسی

اس رپورٹ کے مطابق امریکہ کے دفاعی تجزیہ نگاروں کا اندازہ ہے کہ ایران کے میزائل حملوں کے مقابلے میں اسرائیلی کی دفاعی توانائی زیادہ دن نہیں چل سکتی۔

اس رپورٹ کے مطابق بعض تجزیوں میں کہا گیا ہے کہ اگر امریکہ مزید اسلحے اسرائیل کو دے اور امریکی مشارکت بڑھ جائے تو اسرائیل کا میزائل ڈیفنس زیادہ سے زیادہ دس بارہ دن تک چل سکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button