دنیا

امریکی مدد کے بغیر اسرائیل ایران اور حزب اللہ کا مقابلہ نہیں کرسکتا، اسحاق بریک

شیعہ نیوز: سابق صہیونی جنرل اسحاق بریک نے ایران اور حزب اللہ کے مقابلے میں صہیونی حکومت کو کمزور قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی بقاء کے لئے امریکی مدد کا محتاج ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق صہیونی فوجی سربراہ اسحاق بریک نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت خود کو امریکی مدد سے بے نیاز ثابت کرنے کی کوشش کررہی تھی تاہم طوفان الاقصی نے بخوبی ثابت کیا کہ امریکی مدد کے بغیر اسرائیل ایک ہفتہ بھی قائم نہیں رہ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید اسماعیل ہنیہ پر حملہ کرکے صہیونی حکومت نے ایران کی حاکمیت پامال کردی، الخریجی

صہیونی رزرو فورسز کے سابق سربراہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں اسرائیل کو امریکی مدد کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ گذشتہ دس مہینوں کے دوران فلسطینی مقاومتی گروہوں سے جنگ کے بعد صہیونی حکومت اندر سے کھوکھلی ہوگئی ہے۔ موجودہ حالت میں اسرائیل کے اندر حزب اللہ اور ایران کا مقابلہ کرنے کی طاقت نہیں ہے۔

سابق صہیونی فوجی افسر نے صہیونی چینل 14 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس کی نابودی اسرائیلی تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ بن گیا ہے۔ ہر روز اسرائیل پر راکٹ اور میزائل فائر ہورہے ہیں ان حالات میں حماس پر غلبہ پانا ناممکن ہے۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت گذشتہ دس مہینوں کے دوران غزہ کے مختصر علاقے میں کئی سالوں سے محاصرے میں موجود مقاومتی تنظیموں کو ختم کرنے میں بری طرح ناکام ہوئی ہے جس کے بعد صہیونی حکومت پر عوام کا اعتماد بری طرح مجروح ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button