دنیا
اسرائیل کی جانب سے "سید ہاشم صفی الدین” کو قتل کرنے کا دعویٰ
شیعہ نیوز: غاصب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ سید ہاشم صفی الدین کو تین ہفتے قبل ایک حملے میں شہید کیا گیا ہے۔
الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے حزب اللہ لبنان کے رہنما سید ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
صہیونی حکومت کا دعویٰ ہے کہ سید ہاشم صفی الدین کو تین ہفتے قبل بیروت کے جنوبی مضافات میں ہونے والے ایک حملے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : شام، دیرالزور میں امریکی فوجی بیرکوں پر میزائل حملہ
دوسری جانب حزب اللہ نے ابھی تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی ہے۔
تین ہفتے قبل بیروت کے جنوبی مضافات میں ہونے والے ایک حملے میں متعدد رہائشی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ تاہم صیہونی حکام نے اس حملے میں سید صفی الدین کی شہادت کے بارے میں شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا۔