اسرائیل نے غزہ کے لئے امدادی سامان لے جانے والے ٹرک کو بھی نہ بخشا!
شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزیناں "انروا” نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج نے غزہ کے لئے امدادی سامان لے جانے والی ٹرک کو نشانہ بنا کر تباہ کردیا۔
انروا کے مطابق یہ ٹرک غزہ کے شمالی علاقوں کے لئے امدادی سامان اور اشیائے خورد و نوش لے جانے والی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : امریکہ سیاسی مقاصد کے لئے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، روس
انروا کے سربراہ تھامس وائٹ نے اس ٹرک کی ایک تصویر شایع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ آج صبح اسرائيلی بحری جہاز سے مارے گئے ایک میزائل کے ذریعے ہوا۔
انروا نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی بمباری کے نتیجے میں انسان دوستانہ امداد کی ترسیل ناممکن ہوگئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور اس کے بعض پٹھو یورپی ممالک نے اسرائیل کی جانب سے اس ادارے کے 12 کارکنوں پر عائد ایک الزام کو بنیاد بنا کر انروا کو دی جانے والی امداد منقطع کردی ہے جس سے فلسطینی عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔