مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
اسرائیل میں لبنان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں: حزب اللہ
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) لبنان کی عوامی اور انقلابی تحریک حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے بیروت میں کہا کہ حزب اللہ کسی کو بھی اسلامی مزاحمت کی کامیابی کے اثرات کو کم کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
شیخ نعیم قاسم نے لبنان کی نئی حکومت کی تشکیل کے بارے میں کہا کہ حزب اللہ لبنان میں قانونی، قومی اور وسیع البنیاد حکومت کی تشکیل چاہتا ہے۔
حزب اللہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے بیروت کی بندرگاہ میں ہونے والے دھماکے کو حزب اللہ سے منسوب کرنے کے الزامات کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین حزب اللہ کو کمزور کرنے اور اس سے مقابلہ کرنے کی کوشش میں تھے لیکن ان کے تمام الزامات دھرے کے دھرے رہ گئے اور یہ واضح ہو گیا کہ بیروت بندرگاہ میں دھماکہ خود انہوں نے کیا۔