Uncategorizedدنیاہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل نے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے بحری جہاز آزادی پر ڈرون حملہ کر دیا

اسرائيلی میڈیا نے آزادی بحری جہاز میں ڈرون حملے کے نتیجے میں آگ لگنے کی خبر دی ہے، سی این این کے مطابق اس جہاز پر تیس افراد سوار تھے

شیعہ نیوز: المیادین ٹی وی چینل نے بریکنگ نیوز میں بتایا کہ غزہ پٹی کا محاصرہ توڑنے کے لئے آزادی بحری جہاز مالٹا کے ساحل کے قریب صیہونی حکومت کے حملے کے نتیجے میں ڈوب گیا۔ بحری جہاز کے اگلے حصے پر دوبار حملہ ہوا جس کے نتیجے ميں جہاز کی باڈی ٹوٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی ۔ یہ بحری جہاز اس وقت مالٹا کے قریب بین الاقوامی سمندر میں موجود ہے۔

بحری جہاز نے ایس او ایس خطرے کا سگنل بھیجا لیکن صرف قبرص نے علاقے میں ایک جہاز بھیج کر اس کا جواب دیا تاہم یہ امدادی جہاز ضروری اور بنیادی الیکٹرانیک مدد نہیں کر سکا۔ ایسا نظر آتا ہے کہ ڈرون حملے میں خاص طور سے جہاز کے جنریٹر کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا لبنان کے خلاف بڑے پیمانے پر زمینی حملے کا منصوبہ! ذرائع کا انکشاف

اسرائيلی میڈیا نے اس سے قبل خبر دی تھی کہ صیہونی حکومت کے ایک ڈرون طیارے نے ایک بحری جہاز کو جو غزہ پٹی کی جانب رواں دواں تھا، مالٹا کے ساحل کے قریب حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ اسرائيلی میڈیا نے آزادی بحری جہاز میں ڈرون حملے کے نتیجے میں آگ لگنے کی خبر دی ہے، سی این این کے مطابق اس جہاز پر تیس افراد سوار تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button