دنیا

عالمی بے حسی کے نتیجے میں اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، فرانسسکا البانیز

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کی ایک عہدیدار فرانسسکا البانیز نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ کی پٹی میں یکے بعد دیگرے اسکولوں میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل ماورائے عدالت قتل عام میں ملوث ہے اور اس قتل عام کی ہرصورت میں تحقیقات ہوں گی۔

فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کی صورت حال سے متعلق اقوام متحدہ کی عہدیدار فرانسسکا البانیز نے کہا کہ تمام ’’مہذب اقوام‘‘ کی بے حسی کے درمیان قابض حکام امریکی اور یورپی ہتھیاروں سے نسل کشی کر رہے ہیں۔

’ایکس‘ پلیٹ فارم پر اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے ایک پوسٹ میں البانیز نے اسرائیلی قابض حکام کے اندرون و بیرون ملک فلسطینیوں کو قتل کرنے کی طویل تاریخ پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیں : زاہدان میں پاکستان سے آنے والے اربعین حسینی کے قافلوں کو فیول کی فراہمی شروع

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی قابض ریاست کی فلسطینیوں کو اندر اور باہر قتل کرنے کی تاریخ "طویل ہے اور یہ احتساب کے بغیر نہیں رہ سکتی”۔

اقوام متحدہ کےعہدیدارنے مزید کہا کہ "میں نے اقوام متحدہ کے دیگر ماہرین کے ساتھ مشرق وسطیٰ میں تشدد میں اضافے اور لبنان سے لے کر ایران تک ماورائے عدالت قتل اور قتل کے تازہ ترین جرائم کی مذمت کی ہے۔

البانیز نے امن کے راستے کا حصہ بننے کے لیے آزاد، شفاف تحقیقات اور جوابدہی کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button