
اسرائیل دنیا بھر میں منفور ہوچکا ہے، سابق صہیونی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ
شیعہ نیوز: ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے مظالم ناقابل قبول ہیں؛ جرمنی اور دیگر روایتی اتحادی بھی ہم سے منہ موڑ چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سابق صہیونی وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے ایک بار پھر نیتن یاہو حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل آج دنیا بھر میں ایک منفور ہوچکا ہے۔
انہوں نے امریکی جریدے پولیٹیکو کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ جو کچھ غزہ میں ہو رہا ہے، وہ ناقابل قبول ہے۔ اسرائیل اپنے روایتی حامی ممالک حتی کہ جرمنی جیسی طاقتوں کی حمایت بھی کھوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : حلب کے نواح میں شدید جھڑپیں، جولانی گروہ کے ہاتھوں قتل عام کا خدشہ
ایہود اولمرٹ نے فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیر اعظم پر یہود دشمنی یا دہشت گردی کی حمایت کے الزامات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ نیتن یاہو اور ان کے ساتھی ان الزامات کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کی بین الاقوامی ساکھ بری طرح متاثر ہوئی ہے اور مغربی دنیا بھی اب اس کے ساتھ کھڑے ہونے سے کترا رہی ہے۔
ایہود اولمرٹ اس سے قبل بھی نیتن یاہو کابینہ پر تنقید کرتے ہوئے غزہ پر جاری جنگ کو بے نتیجہ اور نامعقول قرار دے چکے ہیں۔