پاکستانی شیعہ خبریں

اسرائیل غزہ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، علامہ سید علی اکبر کاظمی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلیمن پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے صوبائی شوریٰ کے اجلاس سے گفتگو  کے دوران کہا الحمداللہ آج غزہ کے مسلمانوں کی حکمت عملی اور ثابت قدمی نے اسرائیل کو مکمل طور پر نام کر دیا ہے، غزہ کے مسلمانوں کے حوصلے بلند ہیں اور ہر طرح کی قربانی ہیش کر رہے ہیں، گزشتہ  تین ماہ سے پانی خوراک کھانا بند ہونے کے باوجود فلسطین کے مسلمان بیت المقدس کی آزادی کیلئے آواز حق بلند کیے عملی طور پر میدان میں موجود ہیں، دوسری طرف اسرائیل اپنی ناکامیوں کی وجہ سے بیگناہ خواتین اور بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور پناہ گاہوں میں حملہ کر کے بچوں کو زندہ جلا رہا ہے، جو جنگی  قوانین کی کھلی خلاف وارزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت دور نہیں جب اسرائیل اور امریکہ اپنی شکست خود تسلیم کریں گے، کل تک حماس کو تسلیم نہ کرنیوالے آج حماس سے مذاکرات کرنے کو تیار ہیں، اس کی بینادی وجہ فلسطینی مسلمانوں کی ثابت قدمی اور خدا سے رابطہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت جلد امریکہ  اسرائیل کو دنیا سے تباہ ہوتا دیکھ رہا ہوں، کیونکہ حکومت کفر سے زندہ رہ سکتی ہے ظلم سے نہیں، آج دینا میں شیطان بزرگ امریکہ، اسرائیل نے امت مسلمہ کیخلاف سازشوں سے امت مسلمہ کیلئے مشکلات کی انتہا کردی، اب اس کا برباد ہونا خدا کے کرم سے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کے جو حکمران امریکہ اسرائیل کو راضی کرنے کیلئے اپنے خدا کو ناراض کر کے فلسطینی مسلمانوں کی مدد کی بجائے عالمی استعمار شیطان کو راضی کر رہے ہیں، ان کیلئے بڑی تباہی اور بربادی ہے اور جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button