
اسرائیل میں ایسی تباہی کبھی نہیں دیکھی، صہیونی میڈیا
شیعہ نیوز: صہیونی ذرائع ابلاغ نے ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں میں تباہی پر سخت حیرت کا اظہار کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایران اور صہیونی حکومت کے درمیان حالیہ جنگ کے اختتام پر عبرانی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں اسرائیلی علاقوں میں ہونے والی تباہی کی نوعیت اور شدت ماضی میں کبھی نہیں دیکھی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : جوہری پروگرام بلاتعطل جاری رہے گا، ایرانی جوہری ادارے کے سربراہ کا دوٹوک موقف
صہیونی میڈیا نے تباہی کا تخمینہ کم از کم 5 ارب ڈالر لگایا ہے۔ وائزمین ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور بازان آئل ریفائنری ان تنصیبات میں شامل ہیں جنہیں سب سے زیادہ نقصان پہنچا ہے۔
متعدد شہری و صنعتی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا، اور کئی مقامات پر بحالی کا عمل ہفتوں یا مہینوں پر محیط ہو سکتا ہے۔
یہ اعتراف ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی حکومت نے نقصانات کی تفصیلات کو محدود رکھنے کی کوشش کی، لیکن مقامی میڈیا اور سوشل پلیٹ فارمز پر سامنے آنے والی تصاویر اور ویڈیوز نے تباہی کی وسعت کو نمایاں کردیا ہے۔