دنیا

اسرائیل کے پاس ما بعد جنگ غزہ کے لیے کوئی منصوبہ نہیں ہے، چارلس براؤن

شیعہ نیوز: امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل چارلس براؤن نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض حکام کے پاس غزہ کی پٹی میں جنگ کے خاتمے کے بعد کے لیے کوئی مربوط منصوبہ نہیں ہے۔

انہوں نے قابض صیہونی ریاست کے لیڈروں کو آگاہ کیا کہ حماس کے ساتھ جنگ ختم ہوچکی ہے‘‘۔

چارلس براؤن نے مزید کہا کہ "ہم نے اسرائیلیوں کے ساتھ اس بارے میں بات کی۔ ہم نے ان سے کئی بار بات کی۔ ہم اس معاملے پر ان کے ساتھ کام جاری رکھیں گے”۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی نائب صدر اور امریکی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا تھا کہ انھوں نے قابض صیہونی حکومت کے سربراہ بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ ایک "صاف اور تعمیری” ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ: صیہونی فوج نے اقوام متحدہ کے 8 اسکولوں پر بمباری

وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں غزہ میں انسانی صورت حال اور جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Axios نیوز نے بتایا کہ صحافیوں کے ساتھ اپنی ملاقات میں ہیرس نے کہا کہ "گذشتہ نو مہینوں میں غزہ میں جو کچھ ہوا، وہ تباہ کن ہے۔ ہم ان سانحات پر آنکھیں بند نہیں کر سکتے۔ میں خاموش نہیں رہوں گی۔ یہ غزہ جنگ کے خاتمے کا وقت ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ میں نے نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران کہا تھا کہ جنگ بندی معاہدے کو مکمل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

ہیرس نے غزہ میں 9 ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری جنگ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تباہ کن جنگوں کی وجہ سے 50 لاکھ افراد کو شدید غذائی عدم تحفظ کا سامنا ہے۔ میں نے نیتن یاہو سے غزہ میں ہونے والی اموات کی تعداد کے بارے میں اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button