دنیا
اسرائیل نے غزہ جنگ کےلئے بھاری قیمت چکائی ہے، صہیونی جنگی کابینہ
شیعہ نیوز: صہیونی جنگی کابینہ کے سابق رکن بنی گینٹز نے نیتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ جنگ کی سنگین قیمت ادا کی ہے۔
الجزیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی جنگی کابینہ کے سابق رکن بنی گینٹز نے وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یوکرین کے شہر پولٹاوا پر روس کا بڑا حملہ؛ درجنوں ہلاک اور زخمی
انہوں نے کہا ہے کہ اس جنگ میں ہم نے اب تک بھاری قیمت ادا کی ہے۔ نیتن یاہو قیدیوں کی زندہ واپسی نہیں چاہتے ہیں اور نیتن یاہو اپنی سیاسی ساکھ بچانے کی فکر میں ہیں۔ جنوبی سرحدوں سے ہجرت کرنے والے صہیونیوں کی گھروں کو واپسی نیتن یاہو کی ترجیحات میں شامل نہیں ہے۔
گینٹز نے مزید کہا کہ ہم کابینہ میں ہوں یا نہ ہوں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ نیتن یاہو اپنی رائے پر عمل کرتے ہیں۔