مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل نے غزہ اور غرب اردن میں فلسطینیوں کو دربدر کرنے کی نئی لہر شروع کردی ہے، امیر عبداللہیان

شیعہ نیوز: ایران کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ غزہ اور غرب اردن میں لوگوں کے دربدر ہونے کا ایک بحران شروع ہوچکا ہے اور ہمارا فریضہ ہے کہ غزہ اور غرب اردن میں فلسطینیوں کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کے لئے رفح پاس کھلوانے کے لئے اقدام کریں۔

رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بدھ کی شام جنیوا میں عالمی ادارہ پناہ گزینان کی عالمی اسمبلی کے دوسرے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ کوئی بھی زندہ ضمیر انسان غزہ اور پورے فلسطین کے المیے پر لاتعلق نہیں رہ سکتا۔

انھوں نے کہا کہ ستر لاکھ فلسطینی پناہ گزین ہیں اور صیہونی حکومت دسیوں لاکھ فلسطینیوں کو دربدر کرنے کی نئی لہر شروع کرنے جارہی ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ غزہ اور غرب اردن میں فلسطینی عوام کے در بدر ہونے کا ایک بحران وجود میں آرہا ہے ۔

انھوں نے کہا کہ ہمارا فریضہ ہے کہ غزہ اور غرب اردن کے عوام تک خوراک، دواؤں اور ایندھن پہنچانے کے لئے رفح پاس فوری طور کھلوالنے کے لئے ضروری اقدام کریں۔

یہ بھی پڑھیں : جنین میں مزاحمت کاروں نے ایک فوجی گاڑی کودھماکے سے اڑا دیا

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران دنیا میں سب سے زیادہ پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والے ملک کی حیثیت سے اس اجلاس میں پناہ گزینوں کی میزبانی میں عالمی ادارہ پناہ گزینان کے تعاون کا مطالبہ کرتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہائی کمشنر برائے پناہ گزینان اور اور بین الاقوامی برادری کو چاہئے کہ پناہ گزینوں کی ان کے وطن واپسی کی کوششیں بڑھا دیں۔

انھوں نے کہا کہ ایران 45 سال سے پناہ گزینوں کی میزبانی کررہا ہے اور 2021 کے افغانستان کے تغیرات کے بعد ، دنیا میں سب زیادہ پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والا ملک بن گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ایران میں افغان پناہ گزینوں کو بیمے اور مفت علاج معالجے کی سہولتیں بھی فراہم کی جارہی ہیں لیکن یہ منصفانہ نہیں ہے کہ ایک ملک اکیلے پناہ گزینوں کی اتنی بڑی آبادی کی میزبانی کا بوجھ اٹھائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button