دنیا

اسرائیل کو ہٹلر کی طرح کچھ مغربی ممالک کی حمایت حاصل ہے، صدر نکولس مادرو

شیعہ نیوز: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ جدید اسرائیل کو دوسری عالمی جنگ سے پہلے ہٹلر کے نازی جرمنی کی طرح مغرب کی اجتماعی حمایت اور فنڈنگ ​حاصل ہے۔

رشیا ٹو ڈے نے بتایا ہے کہ ویزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ٹی وی پروگرام "ود مادورو پلس” میں اپنے برازیلی ہم منصب لولا دا سلوا کے مشرق وسطیٰ کی صورت حال سے متعلق بیان کی حمایت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کہا: مریکہ، یورپ اور لندن کے طاقتور خاندانوں نے 1933 میں ہٹلر کے اقتدار میں آنے کی حمایت کی اور جشن منایا۔ کیونکہ وہ ہٹلر کو سوویت یونین کے خلاف اپنی فوجی طاقت استعمال کرنے کے لیے تیار کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : فرانسیسی پارلیمنٹ کا اولمپک میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی کا مطالبہ

مادورو نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بالآخر ہٹلر ایک عفریت تھا جسے مغرب نے اجتماعی طور پر تخلیق کیا تھا۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ جدید اسرائیل نازی فاشسزم کی طرح نسل پرستی کا شکار ہے۔ لہذا سچے یہودی پیروکاروں کو فلسطینیوں کا "قتل عام” روکنے کے لئے اقدام کرنا چاہئے”۔

مادورو نے واضح کیا کہ جیسا کہ صدر لولا دا سلوا نے کہا اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کے ساتھ وہی سلوک کر رہی ہے جو ہٹلر نے یہودیوں کے ساتھ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مغرب کی اسرائیل کو مہلک فوجی ہتھیاروں کی فراہمی، فنڈنگ ​​اور حمایت نہایت شرمناک ہے۔

واضح رہے کہ برازیل کے صدر ڈی سلوا نے پچھلے ہفتے اپنے ایک بیان میں غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو "نسل کشی” اور "قتل عام” قرار دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button