اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان کے خلاف اسلام دشمن بھارت اور اسرائیل کا فوجی معاہدہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مملکت خدادا پاکستان اور برادر اسلامی ملک ایران کے خلاف اسلام دشمن اسرائیل اور بھارت نے نئے فوجی تعاون کا معاہدہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار نے خبر دی ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت اور اسرائیل نے10 سالہ فوجی و دفاعی سمجھوتے کے لئے ایک فوجی ورکنگ گروپ تشکیل دیا ہے۔

اخبار کے مطابق اس 10 سالہ دفاعی و فوجی تعاون کے سمجھوتے میں تحقیقاتی امور اور ان کی توسیع بھی شامل ہے۔

فریقین کے مشترکہ فوجی ورکنگ گروپ میں بھارت کی دفاعی صنعتوں کے ڈائریکٹر اجے کمار اور غاصب صیہونی حکومت اسرائیل کی فوجی صنعتوں کے ڈائریکٹر امیر اشل شامل ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں ہم عصر حاضر کے فرعون امریکہ اور اسرائیل سے عداوت رکھتے ہیں

پاکستان مخالف اس اتحاد نے فوجی صنعتوں میں تعاون کے علاوہ مشترکہ فوجی مشقوں کے انعقاد کا بھی جائزہ لیا۔

ہندوستان ٹائمز نے لکھا ہے کہ اسرائیل (صیہونی حکومت) ہندوستان کا ایک اہم شریک ہے اوربھارت اسرائیل سے سالانہ ایک ارب کے فوجی و جنگی سازوسامان کی خریداری کرتا ہے۔

واضح رہے کہ خطے میں اسلامی جمہوریہ پاکستان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ سے پریشان ہو کر اسلام دشمن اسرائیل اور بھارت نے نیا محاذ تشکیل دیا ہے اور اس معاہدے کے تحت یہ دونوں دہشتگرد ممالک دفاعی و فوجی تعاون کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button