مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل انسانیت سے عاری درندہ ہے جو امن کی زبان نہیں سمجھتا! کویت

شیعہ نیوز: کویت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

الجزیرہ نے بتایا ہے کہ کویت کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں صیہونی حکومت کے جنگی جرائم بالخصوص رفح میں عام شہریوں اور فلسطینی پناہ گزینوں کو نشانہ بنانے کے مجرمانہ فعل کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی اور برطانوی مراکز میں بم دھماکے

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم صیہونی فوج کی طرف سے رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں کے خلاف کیے گئے حملے اور بہیمانہ قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صیہونی حکومت کی جارحیت کو روکنے کے لئے اقدام کرے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جان بوجھ کر فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں کو نشانہ بنانا اور عام شہریوں کا قتل عام اس حقیقت کو ظاہر کرتا ہے کہ صیہونی حکومت کو انسانیت کا کوئی احساس نہیں ہے اور وہ امن کی زبان نہیں سمجھتی۔

واضح رہے کہ صیہونی فوج نے نئے وحشیانہ حملوں میں رفح کے بے سہارا فلسطینی پناہ گزینوں کے خیموں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں سینکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button