
اسرائیل باکو کا قریبی دوست اور قابل اعتماد پارٹنر ہے! علی اوف
شیعہ نیوز: آذربائیجان کے صدر نے غاصب صیہونی حکومت کو باکو کا قابل اعتماد پارٹنر قرار دیتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کی توسیع پر زور دیا!
رپورٹ کے مطابق، آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف نے غاصب صیہونی حکومت کی ناجائز تشکیل (یوم نکبت) کے موقع پر صیہونی سربراہ اسحاق ہرزوگ کے نام اپنے مبارکبادی خط میں اس رژیم کے ساتھ تعلقات کی توسیع پر زور دیا!
علی اوف نے کہا: آذربائیجان اپنے قریبی دوست اور قابل بھروسہ ساتھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو خصوصی اہمیت دیتا ہے!!
یہ بھی پڑھیں : خدمت خلق اور فلاح انسانیت ہماری دینی و اخلاقی ذمہ داری ہے، علامہ مقصود ڈومکی
انہوں نے کہا: "مجھے یقین ہے کہ آذربائیجان اور اسرائیل کے درمیان روایتی دوستانہ تعلقات عوامی مفادات کے مطابق مستقبل میں جاری رہیں گے۔”
آذربائیجان کے صدر کا اپنے صہیونی ہم منصب کو تہنیتی پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیلی روزنامہ ٹائمز نے اگلے ہفتے نیتن یاہو کے دروہ باکو کی اطلاع دی۔
صیہونی وزیر اعظم اگلی جمعرات کو باکو جانے کا ارادہ رکھتے ہیں، صہیونی میڈیا نے لکھا کہ آذربائیجان چونکہ ہیگ ٹریبونل کا رکن نہیں ہے، اس لیے نیتن یاہو پر غزہ میں جنگی جرائم کی فرد جرم سے کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔
واضح رہے کہ آذر بائیجان پر قابض صیہونیت نواز علی اوف خاندان غزہ پر اسرائیلی رژیم کے وحشیانہ جرائم کے باوجود نہایت بے شرمی سے قاتل نیتن یاہو سے پینگیں بڑھا رہا ہے جو اس ملک کے عوامی موقف کے برخلاف اس ڈکٹیر خاندان کا ذاتی غلامانہ اقدام ہے۔