دنیا

اسرائیل کو ایران اور امریکہ کے درمیان کسی بھی معاہدے پر تشویش ہے، یروشلم پوسٹ

شیعہ نیوز: جیسے جیسے عمان میں امریکہ-ایران مذاکرات کا وقت قریب آ رہا ہے، اسرائیلی ذرائع تہران اور واشنگٹن کے درمیان کسی ممکنہ معاہدے کے بارے میں بہت زیادہ فکر مند ہیں۔

اسرائیلی ذرائع نے یروشلم پوسٹ کو بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ "محدود” جوہری معاہدے پر رضامندی کے امکان کے بارے میں تل ابیب میں شدید تحفظات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری، غز ہ میں ’الفرا‘ خاندان کے سب افراد شہید

تہران اور واشنگٹن کے درمیان جوہری مذاکرات کی بحالی کی کوششوں کے بارے میں قیاس آرائیوں میں اضافہ نے تجزیہ کاروں کی توجہ ایرانی جوہری معاملے پر ٹرمپ انتظامیہ کے ممکنہ موقف کی طرف مبذول کرائی ہے۔

اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کو ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں ہونے والے حکومتی اجلاس میں (جو امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورکس پر براہِ راست نشر کیا گیا) کہا کہ ہفتہ کو امریکہ کے نمائندہ خصوصی اسٹیو ویٹکاف اور ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار کے درمیان بات چیت ہوگی۔

روبیو نے ہفتے کے روز عمان میں ایران امریکہ مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ مذاکرات امن کی طرف لے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button