
مشرق وسطی
اسرائیل کا دمشق پر حملہ، شامی فوج کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا
شیعہ نیوز:شامی دارالحکومت دمشق میں زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی، جب کہ اسرائیلی ڈرون حملے میں شامی فوج کے مشترکہ ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق اموی چوک کے قریب واقع علاقے پر اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا، جس میں شامی فوج کا اہم مرکز نشانہ بنا۔
اسرائیلی چینل 12 نے ایک سیکیورٹی ذریعے کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ حملہ اسرائیلی فوج کی جانب سے کیا گیا۔