
جنگبندی کے معاہدے میں ناکامی کا ذمے دار اسرائیل ہے، اسماعیل ھنیہ
شیعہ نیوز: فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس” کے پولیٹیکل بیورو چیف "اسماعیل ھنیہ” نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کی ناکامی کا ذمے دار اسرائیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات میں پیشرفت میں ناکامی کا ملبہ صیہونی رژیم کے سر ہے۔ ہم غزہ سے جارحیت، قابض فوجیوں کی مکمل واپسی اور ظالمانہ محاصرے کے خاتمے سے کم پر راضی نہ ہوں گے۔ انہوں نے اس بات کی وضاحت کی کہ پُرانے اسیروں کی آزادی قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ میں ہماری اولین ترجیح ہے۔ اسماعیل ھنیہ نے اپنی گفتگو کے دوسرے حصے میں کہا کہ یہ تحریک مذاکرات کے حوالے سے مکمل ذمے داری کا مظاہرہ کر رہی ہے اور مقاومت کی قربانیوں و ثمرات سے ہرگز غافل نہیں۔ ہم صیہونیوں کی جانب سے فلسطینیوں کا بے دریغ خون بہانے کو روکنے کی پوری کوشش کریں گے۔ حماس کے مرکزی رہنماء کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جمعرات کو امریکی وزیر خارجہ "انٹونی بلنکن” نے کہا کہ تل ابیب اور فلسطینی مقاومتی تحریک کے درمیان اب بھی مذاکرات کی کامیابی کا امکان ہے۔