پاکستانی شیعہ خبریں

اسرائیل داخلی خلفشار اورانتشار کا شکار ہے،مقررین

شیعہ نیوز: رہبر کبیر آیت اللہ العظمی امام خمینی(رح)کے فرمان کی روشنی میں عالمی یوم القدس کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ ایران، راولپنڈی میں "فلسطین اوربین الاقوامی نظام کا دوہرا معیار”کے عنوان سے ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں تمام مطاتب فکرسے تعلق رکھنے والے علما کرام اورسکالرز نے شرکت کی۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی خانہ فرہنگ ایران روالپنڈی فرامرز رحمان زاد نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ قدس اور فلسطینی عوام کے نظریات کی مختلف طریقوں سے حمایت کی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کویہ اعزاز حاصل ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کے افکار کی روشنی میں پاکستان ہمیشہ سے قدس اور فلسطینی عوام کے نظریات کی حمایت کرنے والے سرکردہ ممالک میں شامل ہے۔مسئلہ قدس کی یادآوری در حقیقت فلسطینی عوام کی امنگوں کی تکمیل، دنیا بھر میں مسلم اقوام اور آزاد افکار کے حامل افراد کے اتحاد و یکجہتی پر توجہ دیناہے جسے استکباری قوتیں کم رنگ کرنے اور رفتہ رفتہ فراموش کرانے کی کوشش کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا اگر مسلم ممالک اتحاد و ہم آہنگی کا مظاہرہ کریں اوراس کے لئے بڑے پیمانے پر اقداما ت کریں تو عالمی طاقتوں کی طرف سے اسرائیل کی تمام تر حمایت کے باوجود اس کی طرف سے ہونے مظالم اورجرائم کو روکا جاسکتا ہے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امام خمینی ٹرسٹ کے چیئرمین علامہ سید افتخار نقوی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عربوں کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے جس کے لئے اتحاد و اتفاق کی ضرورت ہے۔

تقریب کے مہمان خصوصی مفتی گلزار نعیمی نے کہا کہ حالت تیزی سے بدل رہی ہے تاہم ابھی تک مسئلہ فلسطین کے بارے میں امریکہ اورمغرب کی طرف سے کوئی بااثر آواز نہیں اٹھی ہے بلکہ امریکہ نے جارح اسرائیل کی حکومت کی حمایت کی ہے اورفلسطین میں انسان ذبح ہوتا ہے تو مغرب اورامریکہ خاموش ہیں جبکہ یوکیرائن پر حملہ ہوتا ہے تو انسانی حقوق کے دعویدار جاگ جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے میں جہاں ہم کو عالمی طاقتوں سے شکایت ہے وہیں ہمیں عرب ممالک سے بھی شکوہ ہے جو اگر اتحاد کا مظاہر ہ کرتے تو آج فلیسطین کے عوام پر ظلم و ستم نہ ہوتے۔

تقریب کی صدارت کرتے ہوئے علامہ عارف واحدی نے کہا امام خمینیایک مسلک کے نہیں بلکہ عالم اسلام اورمظلوموں کے رہنما تھے جنہوںنے عالمی دہرے معیار کے خلا ف آواز بلند کی اوررمضان کے آخر ی جمعہ کو یوم قدس اورمظلوموں کا دن قرار دیا انہوں نے کہا کہ آج اسرائیل میں لاکھوں لوگ مظاہرہ کررہے ہیں جس پر دنیا انسانی حقوق کی تنظیمیںاورمیڈیا خاموش ہیں جبکہ ایران میں مٹھی بھر لوگ سڑکوں پر آئے تو میڈیا ایسا ظاہرکرنے لگے جیسے انقلاب اسلامی ختم ہورہا ہے جبکہ اسرائیل اورفرانس میں وہاں کے عوام پر ہونے والے مظالم کسی کو نظر نہیں آرہے ہیں یہ بین الاقوامی نظام کا دہرا معیار نہیں تو اورکیا ہے؟۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنما ناصر شیرازی نے کہا کہ امام خامنہ ای نے پیش گوئی کی ہے کہ اسرائیل پچیس سال میں ختم اورنابود ہوگا جس کے آثار نظر آنا شروع ہوگئے ہیں اوراندرونی خلفشاری کا شکار ہوچکا ہے اب امریکہ نے اپنے شہریوں کو اسرائیل کے سفرسے منع کیا ہے اس سے صاف ظاہرہوتا ہے کہ اسرائیل میں امن امان کی صورت حال ابتری کی طرف گامزن ہے تقریب سیپروفیسرڈاکٹر سید اکمل شاہ،محمد علی عزیزی و دیگر نے بھی خطاب کیا سیمینار کی نظامت معروف مقرر صاحبزادہ مفتی گل مست خان نے کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button