اہم پاکستانی خبریں
اسرائیلی کا ایران پر حملہ ناجائز ریاست کی توسیع پسندانہ سوچ کا ثبوت ہے، حافظ نعیم
شیعہ نیوز: اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے پر اپنے ردعمل میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل امریکہ کی سرپرستی میں پورے خطے کو جنگ میں مبتلا کرنا چاہتا ہے، اسرائیل کے ایران پر فضائی حملے انتہائی قابل مذمت ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر کہنا ہے کہ فضائی حملہ ناجائز ریاست کی توسیع پسندانہ سوچ کا ثبوت ہے، صہیونی ریاست کے قیام کے پہلے دن سے ہی مشرق وسطیٰ انتشار اور بے یقینی کا شکار ہے۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ اس فتنے سے نمٹنے کیلئے مسلم ممالک کو متحد ہونا پڑے گا۔