دنیا

اسرائیل پورے خطے کو جنگ کی آگ میں جھونک رہا ہے، فرانسیسی صدر

شیعہ نیوز: صہیونی ذرائع ابلاغ نے جمعے کے روز جنوبی لبنان پر اسرائیلی حملے کے بعد فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون و غاصب اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو کی اطلاع دی ہے۔ اس حوالے سے صیہونی اخبار یدیعوت احرونوت نے رپورٹ کیا ہے کہ اس گفتگو میں ایمانوئل میکرون کا بنجمن نیتن یاہو سے کہنا تھا کہ اسرائیل پورے خطے کو جنگ کی جانب دھکیل رہا ہے۔ صیہونی رپورٹ کے مطابق ایمانوئل میکرون کے جواب میں نیتن یاہو نے حزب اللہ لبنان پر دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر نے جنگی جنون پر مبنی صیہونی عزائم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے جنگ کی آگ کے پورے خطے میں پھیل جانے پر غاصب اسرائیلی وزیراعظم کو سختی کے ساتھ خبردار کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button