دنیا

اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے، اقوام متحدہ

شیعہ نیوز: اقوام متحدہ کی تنظیم برائے انسانی حقوق کے کمشنر نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کررہا ہے۔

الجزیرہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے اسرائیل پر فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

اقوام متحدہ ادارہ برائے انسانی حقوق کے کمشنر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور غرب اردن میں صہیونی افواج انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے ساتھ جنگ سے مشرق وسطی میں کشیدگی بڑھ جائے گی، جنرل سی کیو براؤن

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صہیونی حکومت الشاطی کیمپ اور غرب اردن کے مختلف مقامات پر نہتے فلسطینیوں پر حملہ کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔ پناہ گزین کیمپوں میں رہنے والے فلسطینی کسی قسم کی جہادی کاروائی میں ملوث نہیں تھے۔

اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کی وجہ سے غزہ کے مختلف کیمپوں میں ہزاروں بے گناہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

یاد رہے کہ اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی جانب سے غزہ اور غرب اردن میں صہیونی حکومت کے مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے باوجود امریکہ اور مغربی ممالک مسلسل صہیونی حکومت کی مدد کررہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button