مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

غاصب صیہونی حکومت کا ایک بار پھر غزہ پٹی پر حملہ

غاصب صیہونی حکومت نے بدھ کی رات غزہ پٹی پر ایک بار پھر حملہ کیا ہے۔

مطابق غاصب صیہونی ٹولے کے جنگی طیاروں اور توپخانوں نے بدھ کی رات جنوبی غزہ کے علاقوں بیت حانون اورالزیتون پر بمباری اور گولہ باری کی۔ ہونے والی بمباری سے جانی نقصان کے بارے میں ابھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں اور ہیلی کاپٹروں نے گزشتہ مہینے کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں پر شدید گولہ باری کی۔ جبکہ حالیہ دو ہفتوں کے دوران غاصب صیہونی دہشتگرد، جھوٹے اور بے بنیاد بہانوں سے تقریبا ہر روز غزہ کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے دسمبر 2017 سے غزہ پر فضائی حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے کہ جس میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close