مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کے جنگی طیاروں کا حشد الشعبی کے مراکز پر فضائی حملہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر عراق و شام کی سرحد کے قریب عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی پر فضائی حملہ کیا ہے۔

لبنان کے ٹی وی چینل المیادین کے مطابق جمعرات کی شب عراق و شام کی سرحد کے قریب شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے ہوائی حملوں کا نتیجہ تھے۔ عراق کے الاتجاہ ٹی وی چینل نے بھی رپورٹ دی ہے کہ جمعرات کی شب اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام کی سرحد کے قریب عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے مراکز پر پر بم گرائے ہیں۔

حشد الشعبی امریکہ کے ایجاد کردہ دہشت گرد گروہ داعش کی نابودی میں ایک اہم کردار ادا کر چکی ہے جس کے سبب وہ ہمیشہ امریکہ اور صیہونی ٹولے کی نگاہوں میں کھٹکتی رہی ہے اور اسے بارہا صیہونی ٹولے کی دہشت گردی اور ہوائی حملوں کا سامنا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button