مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کے ناجائز وجود کی بقا کی ذمہ دار عرب حکومتیں ہیں

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) لبنان کی اسلامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ علامہ سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ خطے میں جاری کشیدگی اور مشکلات کے ذّمہ دار عرب حکمراں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسلامی مزاحمتی تحریک کے سربراہ علامہ سید حسن نصراللہ جنوبی بیروت کے علاقے ضاحیہ میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں موجود تمام تر مشکلات اور مسائل کے ذمہ دار نااہل عرب حکمراں ہیں۔

سید حسن نصراللہ نے کہا کہ اسرائیل کا ناجائز وجود اور اس کا بقا عرب حکمراں اور مسلمانوں کی جانب سے اپنے فریضے پر عمل نہ کرنے وجہ سے ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی مزاحمت خطے میں اپنا کام جاری رکھے گی اور اسرائیل کے سامنے گھٹنے نہیں ٹیکے گی۔

خیال رہے کہ علامہ سید حسن نصراللہ نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ اسرائیل کا بہت جلد خاتمہ ہوگا۔

مزاحمتی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ مقاومتی تحریک نے پورے خطے میں درندہ صفت داعشی دہشت گردوں کو ذلت آمیز شکست دے کر ان کاخاتمہ کردیا ہے۔

اسلامی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سربراہ کا کہناہے کہ تمام تحقیقات اور شواہد سے واضح ہے کہ اسرائیل کے وجود کا نام ونشان تک نہیں رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button