مشرق وسطی

اسرائیل کے پہلے کارگو بحری جہاز کی دبئی بندرگاہ پر آمد

شیعہ نیوز : امارات نیوز ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ امارہ دبئی میں جبل علی بندرگاہ پر اسرائیل کا پہلا کارگو بحری جہاز پہنچا ہے جس میں صیہونی ریاست سے سامان امارات لایا گیا ہے۔

اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق ’’کموہا انٹرپرائزز‘‘ کمپنی کے کا  درآمدی اشیا پر مشتمل ایک کنٹینر جبل علی بندرگاہ پہنچا ہے۔ یہ جہاز اسرائیل کی ’’اشدود‘‘ بندرگاہ سے ہوتا ہوا اماراتی بندرگاہ تک پہنچا ہے۔

دبئی پورٹس ورلڈ گروپ کے چیئرمین سلطان احمد بن سلیم نے کہا کہ ہم اس اقدام کے لئے کیموہا انٹرپرائزز کو مبارکباد پیش کرتے ہیں  جو متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تعلقات میں تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ جبل علی پورٹ دونوں ملکوں کے مابین تجارتی نقل و حرکت کو آسان بنانے کا مرکز ہے۔ یہ عمل محض آغاز ہے۔ آنے والے دنوں‌میں دونوں ملکوں‌کے درمیان مزید بحری تجارت ہوگی۔

کیموہا انٹرپرائزز کے چیئرمین کرن آشر نے کہا کہ ہمیں اعزاز حاصل ہواہے کہ  امارات اور اسرائیل کے درمیان پہلا تجارتی قافلہ ہماری کمپنی کے ذریعے پہنچا ہے۔ اس سے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین تجارتی تبادلے پر بہت  مثبت اثرات پڑیں گے۔  یہ قدم دونوں ممالک کی تاریخ میں ایک نظیر کے طور پر دیکھا  جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button