دنیا

اسرائیل کے توسیع پسندانہ منصوبے مجوزہ فلسطینی ریاست کے لیے تباہ کن ہیں

شیعہ نیوز : اقوام متحدہ نے فلسطین میں یہودی آباد کاری اور توسیع پسندانہ اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشرقی بیت المقدس میں یہودیوں کے لیے گھروں‌ کی تعمیر کے ٹینڈر کےاجراء کو تنازع فلسطین کے حل اور مجوزہ فلسطینی ریاست کےقیام کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی نیکولائی میلا ڈینوف نے’’گیوات ھمٹوز‘‘ یہودی کالونی میں مزید ایک ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر کے ٹینڈر کے اجرا کو  مجوزہ فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سخت نقصان دہ قرار دیا۔

ایک پریس بیان میں انہوں نے کہا کہ بیت لحم اور بیت المقدس کے درمیان قائم کردہ یہودی کالونی میں مزید 1257 گھروں کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

میلا ڈینوف نےکہا کہ یہودی کالونیوں میں مزید آباد کاری بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button