مشرق وسطی

اسرائیل خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ بن گیا ہے۔ اردن

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی نے کہا ہے کہ اسرائیل خطے کی سلامتی اور سکیورٹی اور لئے بہت بڑا خطرہ بن گیا ہے۔

اردن کے وزیر خارجہ نے عرب لیگ کے وزراء خارجہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اسرائیل کے ظالمانہ اور مجرمانہ اقدامات کی حمایت کررہا ہے جس کے نتیجے میں علاقائی امن و سلامتی خطرے میں پڑ گیا ہے۔

اردن کے وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کو اسرائیل کے بڑھتے ہوئے خطرے کو روکنے کی تلاش و کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملے مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اشتعال انگیز اقدامات سے باز رہنا چاہیے۔

اردن کے وزیر خارجہ نے اسرائیل اور سعودی عرب کی دوستی پر بھی شدید خدشات کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button