مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کی غزہ پر ڈرون طیاروں کی بمباری

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیل  نے غزہ کی پٹی کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کے ڈرون طیاروں نے غزہ پٹی کے مشرقی اور شمالی علاقوں پر پانچ بار بمباری کی۔

ان حملوں کے بعد غزہ میں کئی شدید دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں تاہم ان حملوں میں ہونے والے ممکنہ نقصان کے بارے میں ابھی کوئی رپورٹ منظر پر نہیں آئی ہے۔

اسرائیلی حکومت کی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملے غزہ پٹی سے جنوبی مقبوضہ فلسطین کی جانب پانچ راکٹ فائر کئے جانے کے جواب میں کئے گئے ہیں۔

اسرائیلی حکومت کے جنگی جہازوں، ڈرون طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور توپخانوں نے حالیہ ہفتوں میں غزہ پٹی پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کردیا ہے۔

اسرائیلی حکومت کے یہ حملے ہمیشہ ہی بے بنیاد دعوؤں سے کئے جاتے ہیں۔ غزہ پٹی پر اسرائیلی حکومت کے حملوں میں اب تک ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

اسرائیلی حکومت، سن دوہزار سات سے غزہ پٹی کے علاقے کا شدید محاصرہ کئے ہوئے ہے اور اس علاقے میں بنیادی ضرورت کے سامان حتی دوائیں بھی نہیں پہنچنے دے رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button