مشرق وسطی

اسرائیل کو جولان سمیت عرب مقبوضہ سرزمین کو واپس کرنا ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے حسام الدین آلا نے جولان کو شام کا اٹوٹ حصہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شام نے جولان کے مقبوضہ علاقہ کو اسرائيل سے واپس لینے کا پختہ عزم کررکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو 1967 کی سرحد کے اندر رہنا ہوگا اور جولان سمیت عرب مقبوضہ سرزمین کو واپس کرنا ہوگا۔

انہوں نےمزید کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے اسرائیل سزا کا مستحق ہے۔

درحقیقت موجودہ حساس موقع پر شام کے خلاف صیہونی حکومت کی توسیع پسندی اور شرانگیزی میں اضافہ دمشق کے خلاف اس کے جارحانہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے جس سے اس حقیقت کا بھی پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت اور اس کی حمایت کرنے والے مختلف ممالک خاص طور سے امریکہ، بحران شام کے پس پردہ مقبوضہ جولان کے علاقے کے خلاف حالیہ سازش میں ملوث ہے۔

واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں شام کا شمار اہم ممالک میں ہوتا ہے۔ اس کی اہمیت اسرائیل کے ساتھ ملنے والی اس کی سرحدوں کی وجہ سے اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ 1967ء کی عرب اسرائیل جنگ کے زمانے سے شام کی سرزمین کا ایک حصہ جسے جولان کی پہاڑیاں کہتے ہیں، اسرائیل کے قبضے میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button