ناجائز اسرائیلی ریاست کو تسلیم کروانے کے لئے کراچی میں عیسائی نما یہودیوں کا احتجاجی مظاہرہ
قبلہ اوّل بیت المقدس پر قابض صیہونی حکومت اور غاصب ناجائز اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیئے بیرونی دباؤ کے بعد اندرونی طور پر بھی آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں ۔ امریکی پے رول پر کارفرمااین جی اوGod’s Peoples Fellowship of Pakistan(GPFP )گاڈزپیپلز فیلوشپ آف پاکستان Christian Friends of Israelکرسچن فرینڈز آف اسرائیل کی جانب سے کراچی پریس کلب پر اپنی نوعیت کا پہلا احتجاجی مظاہرہ ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان میں عیسائیوں کے لبادے میں چھپے صیہونیوں نے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت پاکستان سے ناجائز اسرائیلی ریاست کو تسلیم کرنے کا پرزور مطالبہ کیا۔ مظاہرین کی قیادت کرتے ہوئے گاڈزپیپلز فیلوشپ آف پاکستان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عامر سلیمان عزیز نے کہا کہ پاکستان میں مقیم عیسائیوں کو اسرائیل میں مقدس مقامات کے دورہ کیلئے اجازت دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان اسرائیل کو بحیثیت ریاست تسلیم کرکے پاکستانی پاسپورٹ پر اسرائیل سفر کی اجازت فراہم کرے۔
عامر سلیمان عزیز نے کہاکہ گاڈزپیپلز فیلوشپ آف پاکستان کے با نی اشرف پی بٹ ایڈوکیٹ نے پاکستان سے اسرائیل کو تسلیم کروانے کی جدوجہد کاآغاز کیااور سپریم کورٹ آف پاکستان میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے آئینی پٹیشن بھی داخل کروائی جس کی پیروی جاری ہے ، انہوں نےقومی اسمبلی میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی حمایت پر پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی اسماءحدید کا شکریہ بھی ادا کیا۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے قبلہ اوّل پر قابض صیہونی حکومت کو کسی صورت تسلیم نہ کرنے کے واضح اور دو ٹوک موقف کی پیروی کے بعد امریکہ ، اسرائیل اور برادر عرب ممالک جن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سرفہرست ہیں کہ مسلسل دباؤ ، دھونس دھمکیوں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جبری گمشدگیوں کے بعد اب پاکستان میں موجود صیہونی گماشتوں کی پشت پناہی کرتے ہوئے انہیں میدان میں اتارا جارہا ہے تاکہ حکومت پاکستان پر اسرائیل کو تسلیم کرنے کیلئے بیرونی دباؤکے ساتھ ساتھ اندرونی دباؤبھی ڈالا جاسکے ۔
یہ بات زہن نشین رہے کہ پاکستان کے 22 کروڑ غیور مسلمان کسی صورت قبلہ اوّل کے غاصب اور ہزاروں فلسطینی مسلمانوں کے قاتل اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے چاہئے اس کی جو بھی قیمت چکانی پڑے ، فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت ہمارے ایمان کا جز ہے ۔