دنیا

اسرائیل میں مخلوط حکومت کی تشکیل کھٹائی میں پڑھ گئی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے بلو اینڈ وائٹ الائنس کے سربراہ بنی گینٹس نے بن یامین نیتن یاھو کے ساتھ مخلوط حکومت کے قیام کو اپنی وزارت اعظمیٰ کے عہدے سے مشروط کردیا ہے۔

اسرائیلی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاھو کی جانب سے شکست کے اعتراف اور وسیع البنیاد حکومت کے قیام کی درخواست کے بعد بنی گینٹس نے کہا ہے کہ اگر انہیں وزیر اعظم بنایا جائے تو وہ لیکوڈ پارٹی کے ساتھ اتحاد کے لیے تیار ہیں۔

بلو اینڈ وائٹ الائنس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں یہ بات زور دے کر کہی گئی ہے کہ لیکوڈ پارٹی، بنی گینٹس کو وزیراعظم کے طور پر قبول کرلے تو اس کے ساتھ اتحاد ہوسکتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی حکومت کی مرکزی الیکشن کمیٹی کے جاری کردہ نتائج کے مطابق بنی گینٹس کی قیادت والے بلو اینڈ وائٹ الائنس نے پارلیمنٹ کی تینتیس اور نیتن یاھو کی قیادت والی لیکوڈ پارٹی نے بتیس نشستیں حاصل کی ہیں۔

اسرائیل میں حکومت بنانے کے لیے ایک سو بیس کے ایوان میں ساٹھ جمع ایک نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے جو کوئی بھی پارٹی حاصل نہیں کرپائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button