دنیا

اسرائیلی مرکزی الیکشن کمیشن کی عہدے سے استعفیٰ دینے کی دھمکی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسرائیل کے مرکزی الیکشن کمیشن کے سربراہ ’’حانان میلٹز‘‘ نے دھمکی دی ہے کہ اگر نئی حکومت تشکیل دینے کی کوششیں ناکام ہوگئیں اور انتخابات کے تیسرے دور میں جانے کی کوشش کی گئی تو وہ عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔

چینل ’’12‘‘ نے میلٹز کے حوالے سے بتایا ہے کہ حالیہ انتخابات دھاندلی سے پاک تھے لیکن اسرائیلی معاشرہ انتخابات کے زیادہ چکروں کو برداشت نہیں کرسکتا۔

دریں اثنا اسرائیلی اخبار ’’کلیکلیسٹ‘‘ نے اطلاع دی ہے کہ تیسرے مرحلے کے انتخابات میں جانے کا فیصلہ اسرائیلی معیشت کے لیے تباہی کا باعث بنے گا۔ اس سے ریاست عدم استحکام سے دوچار ہوگی اور معاشی نمو میں سست روی اور سرمایہ کاروں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے برسوں پیچھے ہٹ جائے گا۔

اتوار کے روز اسرائیلی صدر ریون ریولن نے ایسی پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کا ایک دور شروع کیا جو اگلی حکومت تشکیل دینے کے لئے گذشتہ ہفتے کے انتخابات میں کنیسٹ کے کامیابی حاصل کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button