دنیا

اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنی چاہیے، بیلجیئم

شیعہ نیوز: بیلجیئم کے وزیر خارجہ حجہ لحبیب نے مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کی فوجی کارروائیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کو بین الاقوامی قوانین کی پابندی کرنی چاہیے۔

قدس پریس نے بتایا ہے کہ بیلجیئم کے وزیر خارجہ حجہ لحبیب نے اسرائیل کو مغربی کنارے میں فوجی آپریشن روکنے پر مجبور کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔

بیلجیئم کے اس عہدیدار نے صیہونی حکومت کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پابندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تل ابیب حکام کے خلاف نسل کشی کی سزا کا مطالبہ کیا۔

بیلجیئم کے وزیر خارجہ نے فلسطین اور تل ابیب کے درمیان تنازعات کو روکنے کے لیے "دو ریاستی حل” کو واحد پرامن اور مستحکم حل قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کا مغربی کنارے میں تشدد کے اضافے پر گہری تشویش کا اظہار

اس سے قبل بیلجیئم کے نائب وزیر اعظم نے کہا تھا کہ یہ ملک یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں قابض رجیم کی داخلی سلامتی اور مالیات کے وزراء بن گویر سموٹریچ پر پابندی لگانے کی حمایت کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نسل کشی کے حوالے سے اسرائیلی حکام کو سزا دی جانی چاہیے۔” واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے بدھ کے روز مقبوضہ مغربی کنارے پر وسیع پیمانے پر فوجی حملہ کیا۔

فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر جنین اور الفارعہ کیمپ میں 10 فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

اس کے ساتھ ہی عبرانی اخبار یدیعوت احروبوت نے لکھا ہے کہ مغربی کنارے کے شمال میں یہ آپریشن کئی دنوں تک جاری رہے گا اور اس میں صیہونی حکومت کے ہیلی کاپٹر اور جنگی طیارے بھی حصہ لیں گے۔ صیہونی ریڈیو نے بھی اطلاع دی ہے کہ مغربی کنارے کے شمال میں فوجی آپریشن اس علاقے میں 2002 کے بعد سب سے بڑا آپریشن ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button