
اسرائیل نے فلسطین کے خلاف بیک وقت چار جنگیں چھیڑ رکھی ہیں۔
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشیتہ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے فلسطین کے خلاف بیک وقت چار جنگیں چھیڑ رکھی ہیں۔
محمد اشتیہ کا کہنا تھا کہ صیہونی کالونی کی تعمیر کے ذریعے جغرافیائی جنگ، فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری کے ذریعے آبادی کی جنگ، وسائل پر قبضہ کرکے مالی جنگ اور مسجد الاقصی پر حملوں کے ذریعے اسلامی مقدسات کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے خلاف مذکورہ جنگوں کے ساتھ ساتھ بے روزگاری میں اضافے اور غزہ کو مغربی کنارے سے الگ کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔
فلسطین کے وزیر اعظم نے کہا کہ مشرقی بیت المقدس میں فلسطینی آبادیوں کا مسماری عالمی معاہدوں اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے اور صیہونی حکومت پورے مغربی کنارے پر قبضہ جمانے کی کوشش کر رہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ غاصب صیہونی حکومت، غرب اردن اور بیت المقدس شہر کے زیادہ سے زیادہ علاقوں کو اسرائیل میں ضم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے اور اس نے اس وقت مشرقی بیت المقدس کی سب سے بڑی فلسطینی آبادی وادی الحمص میں تخریبی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔