مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل: نیتن یاہو کے اقتدار کو خطرہ، مذہبی جماعت حکومت سے علیحدہ

ایک سو بیس رکنی اسمبلی میں نتین یاہو کو صرف ایک نشست کی برتری رہ گئی ہے، جس سے حکومت گرنے کا خدشہ اسرائیلی وزیراعظم کے سر پر منڈلانے لگا ہے

شیعہ نیوز: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت کو دھچکا لگ گیا، الٹرا آرتھوڈوکس جماعتوں میں سے ایک یو ٹی جے نے نیتن ہایو کی کابینہ اور حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مذہبی طلبہ کو فوجی خدمات سے مستثنیٰ قرار دینے کا قانون نہ بنانے پر تنازعہ شدت اختیار کرگیا ہے۔ اس سلسلے میں یو ٹی جے کا ایک رکن پہلے ہی مستعفی ہوچکا تھا، اب دیگر چھ بھی نیتن یاہو کا ساتھ چھوڑ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اگر امریکا نے یورینیم افزودگی بند کرنے پر اصرار کیا تو جوہری مذاکرات نہیں ہونگے، ایران کا اعلان

ایک سو بیس رکنی اسمبلی میں نتین یاہو کو صرف ایک نشست کی برتری رہ گئی ہے، جس سے حکومت گرنے کا خدشہ اسرائیلی وزیراعظم کے سر پر منڈلانے لگا ہے۔ ایک اور الٹرا آرتھوڈوکس پارٹی شاس پر سب کی نگاہیں مرکوز ہیں، کیونکہ انتہائی دائیں بازو کی مذہبی جماعتیں بھرتی بل کی مخالف ہیں اور وزیراعظم سے اپنا اتحاد چھوڑنے کی دھمکی دیتی رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button