مشرق وسطی

اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے، صیہونیوں کی دھمکیاں خالی ڈھول ہیں

شیعہ نیوز:حزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے سربراہ شیخ علی دعموش نے کہا کہ اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے اور لبنان کے خلاف صیہونی دھمکیاں خالی ڈھول ہیں۔

ذرائع ابلاغ کی رپور ٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کی عاملہ کونسل کے سربراہ شیخ علی دعموش نے جمعہ کے روز اپنے خطاب میں کہا کہ صیہونی ناجائز حکومت ڈپلومیسی کی زبان نہیں سمجھتی۔

انہوں نے اپنے جمعہ کے خطاب میں لبنان اورغاصب ریاست کے درمیان سمندری حدبندی کے معاملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی مذاکرات کے ذریعے لبنان کے مفادات کے حصول کا سوچتا ہے وہ غلطی کررہا ہے کیونکہ دشمن(غاصب اسرائیل) ڈپلومیسی کی زبان نہیں سمجھتا، وہ صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے اورماضی کے سارے تجربات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں۔

شیخ علی دعموش نے کہا کہ ہمیں اپنی طاقت پر یقین ہے اورہم ہر طرح کی صورت حال کے لئے تیار ہیں ۔ لبنانی حقوق کے حصول کےلئے خاموشی جائز نہیں ہے اوراستقامت آج ہر زمانے سے زیادہ طاقت ور اور مستحکم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی دھمکیاں خالی ڈھول بجانے کے مترادف ہیں اوران کا مقصد نفسیاتی جنگ کرکے لبنانی عوام کو ڈرا کرپیچھے دھکیلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجائے اس کے لبنانی عوام اسرائیلی دھمکیوں سے ڈریں، غاصب شمالی فلسطین میں رہنے والے صیہونی اب خوفزدہ ہیں اور وہ اپنے وزیرجنگ سے اپنی شدید ناراضگی کا اظہارکررہے ہیں۔

اپنے خطاب کے آخر میں انہوں نے کہا کہ آج دشمن ڈرا ہوا، پریشان اور مضطرب ہے اورآج ہم طاقتورہیں کیونکہ ہم حق پر کھڑے ہیں اور جب تک حق کا مطالبہ ہوتا رہے ، وہ ختم نہیں ہوسکتا اوراس کی پشت پر استقامت کھڑی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button