دنیا

اسرائیل کا ’اونروا‘ سے ہیڈ کوارٹر خالی کرنے،27 ملین شیکل جرمانے کا حکم

شیعہ نیوز: کل جمعرات کی شام اسرائیلی قابض حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرق میں الشیخ جراح محلے میں واقع اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین ’اونروا‘ کے ہیڈ کوارٹر کو ایک ماہ کے اندر خالی کرنے اور 27 ملین شیکل جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسرائیلی نیوز ویب سائٹ ’وائی نیٹ‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل لینڈز اتھارٹی نے UNRWA کو یروشلم میں اپنی عمارت خالی کرنے اور املاک کے استعمال کے سالوں کے لیے دسیوں ملین شیکل واپس کرایہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری یمن کی حمایت میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے، ناصر کنعانی

قابض حکام نے القدس کے الشیخ جراح محلے میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے تمام ہیڈ کوارٹرز کو ایک ماہ کے اندر خالی کرنے اور 27 ملین شیکل جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بدھ کو اسرائیلی کنیسٹ نے بل کی ابتدائی منظوری دی تھی جس میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین کو دیا گیا استثنیٰ اور مراعات ختم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

’اونروا‘ کےخلاف قابض صہیونی ریاست کی طرف سے اختیار کردہ انتقامی حربے ایجنسی کے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اس کے عالمی کردار کو محدود کرنے کی سازشوں کا حصہ ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں جب صہیونی ریاست نے ’اونروا‘ کا گلہ گھونٹنے کی کوشش کی ہے۔ اس سے قبل بھی غاصب ریاست ’اونروا‘ کے خلاف کئی انتقامی کارروائیاں کرچکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button